امریکا کا 6400 فوجیوں کو جرمنی سے واپس بلانے کا فیصلہ

Last Updated On 29 July,2020 10:23 pm

نیویارک : (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکا نے جرمنی سے 6400 فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہے کہ جرمنی، نیٹو دفاعی اخراجات ہدف کے مطابق نہیں کررہا جبکہ امریکا سے تجارتی فائدہ بھی اٹھا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ 6 ہزار 400 فوجیوں کوجرمنی سے واپس امریکا بھیجا جائے گا جبکہ 5 ہزار 600 فوجیوں کو اٹلی اور بلجیم سمیت دیگر ممالک میں تعینات کیا جائے گا، جرمنی میں امریکا کے اس وقت 34 ہزار 500 فوجی موجود ہیں۔
 

Advertisement