اسلام آباد: (دنیا نیوز) سولہ سالہ مصورہ لائبہ عمران فن مصوری میں اپنا کمال رکھتی ہیں، کہیں سے بھی تربیت نہیں لی مگر جب انگلیاں چلتی ہیں تو شاہکار تخلیق ہوتا ہے۔
بلیک اینڈ وائٹ پوٹریٹ، برق رفتار گھوڑے، خطاطی کے شاہکار ہیں جو جذبات کی عکاسی کرتے دلکش فن پارے ہیں۔ چھوٹی سی عمر میں ہی لائبہ عمران نے فن مصوری میں کمال مہارت حاصل کر لی۔ مصوری کی باقاعدہ تربیت نہ لینے کے باجود بھی ان کی دلکش تخلیقات سب کو بہاتی ہیں۔
کورونا وبا سے لائبہ گھر تک محدود ہوئی تو اپنے شوق کو مزید نکھارنے کا موقع ملا، کہتی ہیں فن مصوری کو باقاعدہ سیکھ کر اپنا لوہا منوانا چاہتی ہوں۔
لائبہ کے فن پاروں میں آئل پینٹس، ایکریلیک سمیت چارکول کا استعمال بھی نمایاں ہے جو اس کے فن پاروں کو چار چاند لگا دیتا ہے۔