ایل ای ڈی ٹیکنالوجی فیس ماسک کا بھی حصہ بن گئی

Last Updated On 30 July,2020 11:37 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) امریکی خاتون فیشن ڈیزائنر چیلسیا کلوکاس نے ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک جدید ماسک تیار کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیشن ڈیزائنر کا کاروبار کورونا وائرس سے بے حد متاثر ہوا تھا، ایسے وقت میں انہوں نے ایل ای ڈی کی مدد سے دو تہوں والا ایک خاص ماسک تیار کر لیا جسے صاف کرنے کے ساتھ ساتھ چارج بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس ماسک کی خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پر اپنی مرضی کے مطابق پیغام لکھ سکتے ہیں جو ایل ای ڈی کی وجہ سے ماسک پر جگمگاتا ہے۔ اس ماسک کو ایپ سے کنیکٹ کیا جاتا ہے جو اس پر پیغام لکھنے میں مددگار ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چونکہ ماسک ان کے آدھے سے زیادہ چہرے کو چھپا دیتا ہے لہذا ایل ای ڈی کے ذریعے ایسے پیغامات لکھے جا سکتے ہیں جو پیغام رسانی میں آسانی کا سبب بنتے ہیں۔ اگر کسی کا موڈ خراب ہے یا وہ مسکرا رہا ہے تو ایل ای ڈی کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کر سکتا ہے۔