پانڈے کی چھٹی سالگرہ، برف سے بنا کیک، پرلطف کھانا

Last Updated On 30 July,2020 11:20 am

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے چڑیا گھر میں شرارتی پانڈے کی چھٹی سالگرہ دھوم دھام سے منائی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے چڑیا گھر میں موجود پانڈے کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر چڑیا گھر کی انتظامیہ کی جانب سے چڑیا گھر کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور پانڈے کیلئے برف سے بنا خصوصی کیک بنوایا گیا اوراسے پھل و سبزیوں کا پُر لطف کھانا پیش کیا گیا۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر برتھ ڈے کیک سے لطف اندوز ہوتے اور شرارتیں کرتے پانڈے کی دلچسپ حرکتوں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔ سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی دلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اس موقع پر بچوں کی دلچسپی دیدنی تھی جو پانڈا کی مضحکہ خیز حرکتوں سے لطف اندوز ہو رہے تھے تو کچھ بچے پانڈا کے لئے مختلف تحائف بھی اپنے ہمراہ لائے ہوئے تھے۔