14 سالہ لڑکی کا شوق خطرناک اژدھے پالنا، ویڈیو وائرل

Last Updated On 29 July,2020 06:51 pm

جکارتہ: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی اکثریت سانپوں سے دور رہنے کو ترجیح دیتی ہے اور ان سے ڈرتی ہے تاہم انڈونیشیا میں ایک 14 سالہ بچی نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بچی اژدھے پالنے کے خطرناک شوق رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کروڑہا لوگوں کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے، کوئی بلی پالنا پسند کرتا ہے تو کوئی کتا لیکن بہت سے لوگوں کو خطرناک جانور پالنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی بچی کے بارے میں بتائیں گے جسے بڑے اور خطرناک اژدھے پالنے کا شوق ہے اور اس بچی کے پاس ایک نہیں بلکہ 6 بڑے اژدھے ہیں۔

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ چھلوا اسما کمال کے پاس 6 بڑے اور خطرناک اژدھے ہیں اور یہ ان سے بے حد محبت کرتی ہے اور ان کے ساتھ کھیلتی بھی ہے۔

سوشل میڈیا پر چھلوا کی ہر ویڈیو میں ان کے ساتھ اژدھے موجود ہوتے ہیں اور وہ ان کو نہلاتی دھلاتی بھی خود ہی ہے۔جبکہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

14سالہ بچی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 4 سال کی عمر سے ہی یہ اژدھے ہیں اور وہ ان سے بلکل نہیں ڈرتی اور بچپن سے ہی یہ اژدھوں کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق 14 سالہ بچی چھلوا کے علاوہ اس کا چھوٹا بھائی بھی خطرناک سانپوں کے ساتھ انسیت رکھتا ہے، انسٹا گرام پر شیئر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بھی خطرناک سانپوں کے ساتھ لیٹا ہوا ہے۔