بیجنگ: (نیٹ نیوز) چینی جوڑے نے شادی کرنے کی ٹھانی تو راستے بند ہونے کے سبب وہ آگے بڑھ نہیں سکتے تھے۔
چین میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ چین میں ایک نوبیاہتا جوڑا ایسا بھی تھا جسے نہ تو بارش اور سیلاب کی پرواہ تھی اور نہ ہی اپنی جان گنوا دینے کا ڈر،چینی جوڑے نے شادی کرنے کی ٹھانی تو راستے بند ہونے کے سبب وہ آگے بڑھ نہیں سکتے تھے۔
بارات کو دریا پار کرانے کیلئے مشینی کدال کا استعمال کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ دلہا دلہن کو دریا پار کرانے کیلئے مشینی کدال استعمال کی گئی۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث دریا پر بنا واحد پل بہہ گیا تھا۔ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مذکورہ جوڑا تو شادی کے بندھن میں بندھ گیا لیکن پل سے دوسری طرف آنے جانے والے افراد پریشانی میں مبتلا ہیں،علاوہ ازیں چینی جوڑے کو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔