32 افراد والے جزیرے کو نئے مکینوں کی تلاش

Last Updated On 28 July,2020 03:28 pm

ایڈنبرا: (روزنامہ دنیا) سکاٹ لینڈ کے ضلع لوکابر کے ایک جزیرے سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہاں صرف 32 افراد رہائش پذیر ہیں اور جزیرے کو اب نئے مکینوں کی تلاش ہے۔

جزیرےکی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ جزیرے پر جو مکانات بنائے جا رہے ہیں اس کیلئے سکاٹ لینڈ کی حکومت بڑا تعاون کر رہی ہے۔ رم نامی یہ سکاٹش جزیرہ چاہتا ہے کہ باہر والے ان نئے مکانوں کیلئے درخواستیں دیں جو جزیرے کے واحد گاؤں کنلوخ میں تعمیر ہو رہے ہیں۔

جزیرے پر زیادہ لوگوں کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے بالخصوص بچوں کی جنھیں سکول میں داخل کیا جا سکے۔ جزیرے پر تمام گھروں میں انتہائی اعلیٰ معیار کا فائبر براڈبینڈ موجود ہے۔

جزیرے پر ملازمتوں کے بھی وسیع مواقع ہیں جن میں سے بچوں کی دیکھ بھال، خوراک کی تیاری، ہاؤس مینٹی نینس، فش فارمنگ، سمندری اور پہاڑی سیاحت کے شعبے شامل ہیں۔