کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرینز کرائے پر لے لیں

Last Updated On 29 July,2020 10:53 am

لبلن: (روزنامہ دنیا) کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کا تمام تر نظام متاثر ہے تو وہیں سپورٹس کی سرگرمیاں بھی بے حد متاثر ہوئی ہیں۔ اس کے باوجود مداحوں نے انوکھا کام کیا اور کار ریس دیکھنے کیلئے مداحوں نے کرینز کرائے پر لے لیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریس کے مداحوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریس دیکھنے کیلئے ایک الگ ہی حکمت عملی اپنائی۔ پولش شہر لبلن میں کار ریس کے مداحوں نے 21 کرینیں کرائے پر لے لیں۔ مداحوں نے کرینوں پر بیٹھ کر کار ریس دیکھی اور اپنے پسندیدہ ڈرائیوروں کو سپورٹ بھی کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ارینا میں صرف 25 فیصد مداحوں کو بیٹھنے کی اجازت تھی اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ریس دیکھنے کیلئے کرینیں کرائے پر لیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تصاویر خوب وائرل ہوئیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے مداح آسمان کی اونچائیوں میں کرین پر بیٹھے کار ریس انجوائے کر رہے ہیں۔