جکارتہ: (روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے تخلیقی انداز اپنانا پڑتا ہے، ایک نوجوان من چلے نے ایسا ہی اچھوتا کام کیا اور کیمرے پر نظریں جمائے کافی دیر بیٹھا رہا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے نوجوان محمد دیدت نے مسلسل دو گھنٹے اس کام میں صرف کئے اور اس دوران اس نے کوئی دوسرا کام نہیں کیا۔ دیکھنے میں تو یہ بالکل بے معنی سا کام لگتا ہے لیکن جب یہ کیا جائے تو اس میں چھپی مشکلات کا اندازہ ہوتا ہے۔ محمد دیدت کی ’’ بغیر کام کے دو گھنٹے‘‘ کے ٹائٹل کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو جب سے وائرل ہوئی ہے ان کے دیکھا دیکھی دیگرصارفین بھی ان کی کامیابی تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
بعض صارفین کا خیال ہے کہ اب آپ کو سوشل میڈیا پر چار سے پانچ گھنٹوں بلکہ آٹھ، آٹھ گھنٹوں تک صرف کیمرے کے سامنے بیٹھے ہونے کی ویڈیوز دیکھنے کو ملیں گی۔