نیویارک: (نیٹ نیوز) امریکا کے دو شہریوں نے ایک گھنٹے میں 5341 بار فلائنگ ڈسک کیچ کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ہے۔
150 سے زیادہ گنیز ریکارڈ بنانے والے ڈیوڈ رش نے اپنے ساتھی کرس نائٹ کے ساتھ مل کر ایک گھنٹے میں فلائنگ ڈسک کو کیچ کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایک گھنٹے میں 2525 بار کیچ پکڑنے کا تھا۔ ڈیوڈ رش نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھی سے 9.8 فٹ کی دوری پرکھڑے تھے اور ایک منٹ میں اوسطاً 89 کیچ پکڑے، سارے کیچ ہاتھوں سے پکڑے، جسم کے کسی اور حصے کی مدد سے پکڑے جانے والے کیچ گنتی میں شامل نہیں کئے گئے۔