خاتون نے انتہائی قریب آنیوالے ریچھ کیساتھ سیلفی بنالی

Last Updated On 02 August,2020 04:37 pm

میکسیکو سٹی: (نیٹ نیوز) میکسیکو میں ایک سیاح خاتون اور کالے ریچھ میں دوستی ہوگئی اور خاتون نے سیلفیاں بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو کے چپنیک ایکولو جیکل پارک میں ایک کالا ریچھ سیر کیلئے آئی ہوئی سیاح خاتون کے انتہائی قریب آ گیا تاہم خاتون نے اس ریچھ سے ڈرنے کے بجائے اپنا موبائل فون نکالا اور سیلفیاں بنانے لگی۔

ریچھ بھی بے خوف اور متجسس نظر آیا۔ اس پارک میں کالے ریچھ کھلے عام پھرتے ہیں اور انسان دوست ہیں تاہم پارک انتظامیہ سیرکیلئے آنے والے سیاحوں کو جانوروں سے دور رہنے کی ہدایت کرتی ہے۔