عید الاضحیٰ پر جانور کی قربانی کے وقت گھر میں شیر گھس آیا، ویڈیو وائرل

Last Updated On 04 August,2020 04:15 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی معمول کی بات ہے مگر عید قرباں پر ایک گھر میں اس وقت شیر گھس آیا جب اہلخانہ جانور کی قربانی کے لیے اسے ذبح کر رہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی شہری ھیثم خالد نے اپنے گھر میں قربانی کے وقت داخل ہونے والے شیر کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ہیثم خالد کا کہنا تھا کہ ہم جانور ذبح کر رہے تھے کہ اچانک گھر کی دیوار پر شیر کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ شیر چند میٹر کے فاصلے پر ہمیں اور ذبح کیے گئے جانور کو للچائی نظروں سے دیکھ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قربانی مواقع پر گھروں کے آس پاس گوشت کی بو پر کتوں اور بلیوں کی آوارہ گردی دیکھی جاتی ہے مگر شیر کا گھر میں گھس آنا ناقابل یقین واقعہ ہے۔

ھیثم خالد نے بتایا کہ شیر کے گھر میں گھس آنے پر شور بپا ہو گیا اور ہرطرف سے  شیر شیر  کی آوازیں آنے لگیں۔ بعض افراد کا خیال تھا کہ یہ کوئی بڑے حجم کی بلی ہے مگر جب اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ شیر ہے تو ہم سب حیران اور خوف زدہ ہو گئے تھے۔

شیر کے گھر میں گھس آنے کے بعد اہل خانہ نے پولیس اور شہری دفاع کے عملے کو مدد کے لیے طلب کیا۔
 

Advertisement