سعودی عرب میں مریض ایمبولینس چوری کرکے فرار ہو گیا

Last Updated On 06 August,2020 05:46 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) یہ انوکھا واقعہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں پیش آیا۔ مریض نے آرام سے ایمبولینس سٹارٹ کی اور چوری کرکے فرار ہو گیا۔

ایمبولینس کی چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلال احمر کی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کو ہسپتال منتقل کیا۔

اسی دوران واردات کرنے والا مریض ایمبولینس پر سوار ہوا اور سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت کے باوجود ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات ریکارڈ ہو گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم مریض ایمولینس لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

 

ہسپتال کے ایک گارڈ نے ایمبولینس کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ویڈیو سے پتا چلا کہ گارڈ گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔

 

تاہم چور نے گاڑی ہسپتال سے متصل ایک سٹیشن پر چھوڑ دی جسے انتظامیہ نے بازیاب کرا لیا تاہم ابھی تک گاڑی چوری کرنے والے مریض کا پتا نہیں چل سکا ہے۔