نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں دو منہ والا دنیا کا خطرناک ترین سانپ منظر عام پر آگیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رسلز وائپر کے نام سے مشہور دو منہ والا سانپ ممبئی کے مضافات میں ایک رہائشی عمارت کے باہر پایا گیا۔
Double danger
— Susanta Nanda IFS (@susantananda3) August 8, 2020
Two headed Russell’s Viper rescued in Maharashtra. Genetic abnormality and hence low survival rates in the wild.
The Russell’s Viper is far more dangerous than most poisonous snakes because it harms you even if you survive the initial bite. pic.twitter.com/ATwEFFjaGy
وائلڈ لائف حکام نے سانپ کو ایک مقامی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے حوالے کردیا جہاں اس پر مزید تحقیق کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق رسلز وائپر سانپ کے کاٹے سے انسان بچ بھی جائے تو زندگی بھر زہر کا اثر زائل نہیں ہوتا۔