محققین نے 1600 کلو وزنی شارک پکڑ لی، تصویر وائرل

Published On 06 October,2020 09:01 am

اوٹاوا(نیٹ نیوز) محققین نے مشرقی کینیڈا کے نووا سکاٹیا کے ساحل سے تقریباً 3 ہزار 541 پونڈ (1600 کلو گرام) وزنی 17 فٹ لمبی سفید شارک پکڑلی جس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی شارک کو ‘اوقیانوس کی ملکہ’ کا نام دیا گیا، شمال مغربی بحراوقیانوس میں کرس فشر کی سربراہی میں آسارچ ریسرچ ٹیم نے شارک کو پکڑا ہے ، مچھیرے کا کہنا تھا کہ ٹیم نے اب تک کی سب سے بڑی شارک کو پکڑا ہے۔

مچھیرے نے شارک کو بہت پرانی مخلوق قرار دیتے ہوئے کہا کہ شارک پر پرانے زخم نمایاں تھے جو اس کی زندگی کی برسوں گزر جانے کی کہانی سناتے ہیں اور ہم اس 17 فٹ لمبی شارک کے پاس کھڑے تھے۔

آسارچ نے شارک کی ایک تصویر اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کی۔ فیس بک پوسٹ میں محققین کی ٹیم نے شارک کو ‘نوکومی’ کا نام دیا اور بتایا کہ شارک کی لمبائی 17 فٹ 2 انچ ہے ۔

 

Advertisement