ڈبل ٹربل، 2 سر والا سانپ، خاتون رکھ لے یا آزاد کر دے ؟

Published On 02 October,2020 09:08 am

لاس اینجلس: (روزنامہ دنیا) ایک امریکی خاتون نے دو سر والے سانپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک سانپ زمین پر رینگ رہا ہے۔ یہ ایک فٹ لمبا سانپ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کی کاؤنٹی الیگزینڈر کے ایک گھر میں دیکھا گیا جس کو دیکھ کر خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئیں لیکن ہمت کر کے ویڈیو بنالی۔

خاتون نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے سانپ کا نام ڈبل ٹربل رکھا ہے اور اسے بوتل میں بند کرلیا ہے، آپ بتائیں میں اس کو رکھ لوں یا آزادچھوڑ دوں؟۔

Advertisement