ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی حکام نے صحرا الربع الخالی میں گرنے والا اونٹ کی کوہان جیسا دمدار ستارہ عجائب گھر میں رکھ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض میں واقع میوزیم میں حکام نے دمدار ستارہ رکھا ہے جس کا وزن 2.57 ٹن بتایا گیا ہے اور اس ستارے کی شبیہ اونٹ کی کوہان جیسی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ستارہ 1966 کو صحرا الربع الخالی سے دریافت ہوا تھا اور یہ عرب میں گرنے والا دنیا کا سب سے بڑا دمدار ستارہ ہے۔
تحقیقی ماہر ڈاکٹر احمد المہندس نے بتایا کہ دمدار ستارے کا رخ گرتے وقت شمال مغرب کی جانب تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ گرتے وقت اس کی رفتار بہت زیادہ تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امکان ہے کہ زمین پر آتے وقت اس کا وزن ساڑھے 3 ٹن سے زائد رہا ہوگا لیکن زمین پر گرنے سے قبل فضا میں ہی اس کے چار ٹکڑے ہوگئے تھے جو الگ الگ جگہ گرے اور سب سے بڑا ٹکڑا سعودی عرب میں گرا۔