میکسیکو: (روزنامہ دنیا) دنیا بھر میں خطرناک اور قاتل کیڑوں کی بڑی اقسام پائی جاتی ہیں جنہیں ‘اساسن بگ’ بھی کہا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک کیڑا اپنے شکار کو کھا کر اس کا اوپری خول اپنی کمر پر چپکا کر گھومتا رہتا ہے ۔ کیڑا خمیدہ اور سوئی کی طرح نوکدار ڈنک رکھتا ہے جسے ‘روسٹرم’ کہتے ہیں۔ یہ اپنے ڈنک سے چھوٹے کیڑوں میں زہر اتارتا ہے جس پر شکار بے حِس ہوجاتا ہے۔
اس کے بعد وہ اندر سے شکار کو کھاپی لیتا ہے اور اس کے بعد وہ شکار کے خول کو اپنے اوپر چپکا لیتا ہے۔ ماہرین اب تک نہیں جان پائے کہ کیڑے اپنے شکار کی باقیات کس طرح اپنے جسم پر چپکاتے ہیں کیونکہ یہ عمل وہ اپنی ٹانگوں سے نہیں کرسکتے کیونکہ وہ کمر تک نہیں پہنچ پاتے۔
ماہرِ حیاتیات کرسچیئن ویروخ کے مطابق ارتقائی طور پر قاتل کیڑا لاشوں کے برقعے میں چھپ کر خود کو بڑے شکاریوں سے بچاتا ہے۔