ترکی کے نوجوان نے آرام کرنے کیلئے فضا میں بستر لگا لیا

Published On 27 September,2020 06:45 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے ایک نوجوان نے فلائنگ بیڈ روم بنا کر آسمان پر اڑتے ہوئے آرام کرنے کا سٹنٹ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے 29 سالہ نوجوان حسن کیول نے اپنے پیراگلائیڈر پر ایک بستر لگا کر آسمان پر اڑتے ہوئے آرام کرنے کا مظاہرہ کیا۔

حسن کیول نے پیرا گلائیڈر کے ہر ایک فریم کے ساتھ خصوصی طور پر تیار کردہ صوفہ نما بیڈ منسلک کیا جس میں پیراشوٹ اور پہیے لگے ہوئے تھے۔

اپنے سٹنٹ کو مزید خوفناک بنانے کیلئے انہوں نے بیڈ کے سائیڈ پر لیمپ اور ایک ٹی وی سیٹ بھی رکھا ہوا تھا ۔اس سٹنٹ کو دیکھنے والا ہر شخص حیران ہے۔