بے منزل فلائٹ کے تمام ٹکٹ 10 منٹ میں فروخت

Published On 24 September,2020 12:48 pm

سڈنی: (روزنامہ دنیا) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنٹاس نے فضائی سفر کی یاد میں پریشان افراد کیلئے کہیں نہ جانے والی فلائٹ کا اجرا کیا جس کے تمام ٹکٹ صرف 10 منٹ میں فروخت ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے تحت یہ پرواز بے منزل ہے اور یہ بے منزل پرواز ہے۔ سات گھنٹے تک آسٹریلیا کے خوبصورت علاقوں کا فضائی نظارہ کرواتے ہوئے دوبارہ پرواز کرنے کے مقام پر اتر آئے گی۔ قنٹاس کے مطابق پہلی پرواز 10 اکتوبر کو سڈنی سے پرواز کرے گی اور مسلسل سات گھنٹے پرواز کے بعد اسی روز اسی شہر میں اترجائے گی اور کہیں بھی نہیں رکے گی۔

دوران پرواز طیارے کو کم اونچائی پر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے بعض انتہائی خوبصورت اور تفریحی مقامات کا نظارہ کروایا جائے گا۔ ان میں گریٹ بیریئر ریف اور الورو کی چٹانیں بھی شامل ہیں۔ پورے طیارے میں 134 مسافر بیٹھ سکیں گے کیونکہ ان کے درمیان فاصلہ رکھا جائے گا۔