سینکڑوں جانیں بچانے والے چوہے کیلئے گولڈ میڈل

Published On 26 September,2020 03:20 pm

لندن: (روزنامہ دنیا) سونگھ کر بارودی سرنگوں کی نشاندہی کرنیوالے افریقی چوہے نے بہادری کا گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

مگاوا نامی اس ہیرو چوہے کو بہادری کا میڈل برطانوی ویٹرنری فلاحی ادارے پی ڈی ایس اے کی طرف سے سینکڑوں جانیں بچانے کے اعتراف میں دیا گیا۔ مگاوا نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران کمبوڈیا میں 39 بارودی سرنگوں اور 28 ایسے بموں کی نشاندہی کی جو پھٹ نہیں سکے تھے۔

پی ڈی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل نے برطانوی پریس کوبتایا کہ مگاوا کی عمر سات سال ہو چکی ہے، اسے جلد ریٹائر کر دیا جائیگا۔