امریکہ میں‌ 54 سالہ شخص ضرورت سے زیادہ ٹافیاں کھا کر چل بسا

Published On 27 September,2020 01:33 pm

بوسٹن: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے 54 سالہ شخص کو ٹافیاں بے حد پسند تھیں اور بدقسمتی سے یہ شوق ان کی جان لے گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 54 سالہ امریکی شہری گزشتہ چند ہفتوں سے روزانہ ٹافیوں سے بھرا آدھا پیکٹ کھا لیا کرتا تھا اور روزانہ ایسا کرنے سے ایک دن ان کی حرکت قلب بند ہوگئی اور وہ انتقال کرگیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ متعدد میٹھی چیزوں میں بلیک لیکورس موجود ہوتا ہے جوجسم میں موجود دیگر نمکیات کے توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔ مرنے والے شخص نے چند ہفتے قبل ہی اپنی ٹافیوں کا فلیور تبدیل کرکے بلیک لیکورس فلیور کی ٹافیاں کھانا شروع کردی تھیں۔