بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں ٹریفک حادثے کی شکار ہونے والی خاتون کے سر میں پانچ پانچ سینٹی میٹر لمبی 2 سوئیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا.
میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ ژہو چند روز قبل حادثے کا شکار ہوئیں، ڈاکٹرز نے احتیاط کے طور پر اُن کو سی ٹی سکین کروانے کا مشورہ دیا، جب اس کی رپورٹ آئی تو مریضہ اور ڈاکٹرز دونوں سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق دونوں سوئیوں کی لمبائی تقریباً پانچ پانچ سینٹی میٹر کے قریب ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ دونوں سوئیاں کھوپڑی کے اہم اور نازک حصے پر رکی ہوئی ہیں، اس لیے خاتون کو کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اب اگر ہم انہیں باہر نہیں نکالیں گے تو بڑھتی عمر کے ساتھ یہ نقصان دہ ہوں گی۔
سی ٹی سکین رپورٹ آنے کے بعد خاتون نے پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے کی تحقیقات کرنے کی درخواست کی تاکہ اصل حقیقت سامنے آ سکے۔