بلند وبالا درخت پر بیٹھے شخص کی خطرناک حرکت

Published On 28 September,2020 08:38 pm

لاہور: (نیٹ نیوز) آپ نے بہت خطرناک کرتب دیکھے ہوں گے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص بلند و بالا درخت پر بیٹھ کر اسی درخت کو کاٹ رہا ہے۔

یہ رونگٹے کھڑے کر دینے والا منظر دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص بہت بلند کھجور کے درخت کی چوٹی پر بیٹھا اسے کاٹ رہا ہے اور درخت اس کے بوجھ سے فضا میں نیچے کی طرف جھکا ہوا ہے۔

یہ کرتب دکھانے والا شخص آرے سے درخت کی چوٹی پر پتوں والے حصے کو کاٹتا دکھائی دیتا ہے۔ درخت اس کے بوجھ سے جھکا ہوا ہے اور ہوا میں نہایت خطرناک انداز میں جھول رہا ہے۔

لوگوں کو لگا کہ جیسے ہی سرا کٹے گا، وہ بھی اس کے ساتھ ہوا میں جھٹکے کے ساتھ اڑ جائے گا۔ تاہم جیسے ہی درخت کا اوپری حصہ کٹ کر گرا، اس نے تنے کو پوری قوت سے جکڑ کر خود کو جھٹکے سے اڑ کر گرنے سے بچا لیا اور درخت کا تنا دیر تک جھولتا رہا۔
 

Advertisement