گیراج سے ملنے والی چائے کی کیتلی نے زندگی بدل ڈالی

Published On 29 September,2020 10:49 am

لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک آدمی کو گھر کے گیراج کی صفائی کے دوران ایسی چیز مل گئی کہ جس سے اس کی زندگی ہی بدل گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ آدمی کو گیراج میں پڑے کاٹھ کباڑ سے چائے کی کیتلی ملی جو تاریخی طور پر اہمیت کی حامل تھی اور اس کی مالیت 1 لاکھ پاؤنڈ تھی۔  رپورٹ کے مطابق یہ چائے کی کیتلی چین کے ایک قدیم بادشاہ شیان لونگ کی تھی جب یہ کیتلی اس آدمی کو ملی تو وہ اسے ایک نیلام گھر کے ماہر کے پاس لے گیا جس نے اسے اس کیتلی کی اصلیت بتائی تو اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

اس آدمی کا کہنا ہے کہ یہ کیتلی ہمارے خاندان میں نسلوں سے چلی آ رہی ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ کیتلی میرا دادا چین سے لایا تھا، وہ فوج میں تھا اور دوسری جنگ عظیم کے دوران وہ چین میں رہا تھا، واضح رہے کہ یہ کیتلی ہینسن آکشنیرز پر نیلام کی جا رہی ہے اور اس کی بولی 24 ستمبر کو ہو گی۔
 

Advertisement