آرکنساس کی تاریخ کا سب سے لمبا مگرمچھ پکڑ لیا گیا

Published On 30 September,2020 08:26 am

لٹل راک: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست آرکنساس میں شکاریوں نے ریاست کی تاریخ کا سب سے لمبا مگرمچھ پکڑ لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آرکنساس کے شہر ڈومس میں گھڑیالوں کے شکاریوں نے اس وقت ایک سرکاری ریکارڈ توڑ دیا جب وہ تقریباً 14 فٹ لمبے مگرمچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ گھڑیال پکڑنے والے ٹریوس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائی اور والد کے ساتھ میریساخ جھیل میں شکار کرنے نکلے تھے، ایسے میں انھوں نے پانی میں ایک بڑے گھڑیال کو دیکھا جب ہم نے اسے نیزے کے ذریعے پکڑا، وہ بہت بڑا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ مگرمچھ 2 گھنٹوں تک کشتی کے آس پاس اچھلتا رہا، یہاں تک کہ ایک صاف نشانہ لے کر میں نے اسے بے بس کر دیا۔ آرکنساس گیم اینڈ فش کمیشن نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ یہ ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا مگرمچھ ہے جس کا وزن 800 پونڈ، لمبائی 13 فٹ اور 11.5 انچ ہے۔
 

Advertisement