ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک خبر آئی ہے جہاں پر خاتون کو ایک مچھلی ملی جس نے راتوں رات اسے لکھ پتی بنا دیا۔ عورت نے شکار کے ذریعے ایسی مچھلی پکڑی جسے اُس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال سے متعلق رکھنے والی خاتون نے شکار کرکے تقریباً 52 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑی جو 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔
پشپا کر نامی ضعیف خاتون نے گاؤں کے دریا میں شکار کے دوران دیوقامت اور وزنی مچھلی پکڑی جو 6 ہزار 200 روپے فی کلوگرام کے حساب سے تقریباً 3 لاکھ میں فروخت ہوئی اس طرح خاتون دیکھتے ہی دیکھتے لکھ پتی بن گئی۔
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معمر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ مچھلی خوش قسمت ثابت ہوئی، عمومی طور پر بھولا نسل کی اس مچھلی کا قد وقامت اتنا نہیں ہوتا۔
مقامی افراد کو کہنا ہے ہم نے مچھلی کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پہنچانے میں مدد فراہم کی۔ مچھلی کے تاجروں نے کہا کہ اگر مچھلی تازہ رہتی تو مزید مہنگے داموں فروخت ہوتی۔
خیال رہے کہ اس طرح کی مچھلیوں کو عمومی طور پر کھایا نہیں جاتا، تاجر مچھلی کے اندرونی اعضا کو فروخت کرکے بھاری پیسے کماتے ہیں، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں مچھلیوں کی چربی کی بڑی مانگ ہے۔