لندن: (روزنامہ دنیا) برطانوی شہری کی چوری کیلئے گھر میں گھسنے کی کوشش مہنگی پڑگئی، دروازے پر بیٹھی بلّی کی وجہ سے چور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ویڈیو ناٹنگھم شائر پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جسے دیکھنے والے ہنس ہنس لوٹ پوٹ ہوجائینگے۔ یہ ویڈیو ایک چور کی ہے جو چوری کی نیت سے ایک گھر میں گھسنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دروازے پر بیٹھی بلّی کو دیکھ کر گھبرا گیا اور الٹے پاؤں واپس بھاگ نکلا لیکن تب تک سکیورٹی الارم بج چکے تھے جبکہ گھر کا مالک بھی اندر بیٹھا سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کو دیکھ رہا تھا۔
الارم بجنے کے باعث پولیس کو اطلاع ہوئی اور چور کو پکڑ کر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ برطانوی عدالت نے چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو 12 ماہ قید کی سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا۔