انوکھا طریقہ، ریچھوں سے بچنے کیلئے روبوٹ مونسٹر بھیڑیوں کا استعمال

انوکھا طریقہ، ریچھوں سے بچنے کیلئے روبوٹ مونسٹر بھیڑیوں کا استعمال

ان ریچھوں سے تنگ رہائشیوں نے پہلے تو ریچھوں کو پکڑنے کے لیے شکاریوں کی مدد حاصل کی اور قصبے سے باہر نکال دیا، تاہم مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق تو اب وہاں کے رہائشیوں نے کچھ زیادہ ہی منفرد حل نکالا ہے اور وہ ہے روبوٹ مونسٹر بھیڑئیے۔ ان مکینیکل روبوٹ بھیڑئیوں کو مونسٹر وولف کا نام دیا گیا ہے جو انفراریڈ سنسرز سے لیس ہے جو کسی ریچھ یا دیگر جانوروں کو علاقے میں آنے پر شناخت کرتے ہیں۔

جب کسی ریچھ یا جانور کو یہ سنسرز دیکھتے ہیں تو اس روبوٹ کا سر حرکت کرتا ہے اور اس کی ایل ای ڈی والی سرخ آنکھیں جگمگانے لگتی ہیں۔

روبوٹ کے اندر نصب اسپیکرز مختلف اقسام کی بلند آوازیں خارج ہوتی ہیں جیسے بھیڑئیے کی غراہٹ، گولیوں چلنے کی آواز اور انسانی آوازیں، جو جانوروں کو خوفزدہ کرکے بھاگنے پر مجبور کردیتی ہیں۔

ویسے جاپان میں روبوٹس کی مدد سے جانوروں کو رہائشی علاقوں سے دور رکھنے کا خیال کافی مقبول ہے اور ملک بھر میں 62 برادریوں کی جانب سے کسی قسم کے مونسٹر وولف روبوٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔