جاپان کی پارلیمنٹ نے وشی ہیڈے سوگا کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا

Published On 16 September,2020 05:30 pm

ٹوکیو: (دنیا نیوز) جاپان کی پارلیمنٹ نے وشی ہیڈے سوگا کو نیا وزیر اعظم منتخب کر لیا۔ ووٹنگ کے عمل میں سابق وزیر اعظم شنزو آبے نے بھی حصہ لیا۔

طویل ترین عرصے تک جاپان کے وزیر اعظم رہنے والے شنزو آبے نے خرابی صحت کے باعث ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ان کے دست راست اور ترجمان وشی ہیڈے سوگا کو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا لیڈر چن لیا۔

جس کی توثیق آج پارلیمنٹ نے بھی کردی۔ پارلیمانی ساتھیوں نے تالیوں کی گونج میں شنزو آبے کو رخصت کیا جو آٹھ برس تک جاپان کے وزیر اعظم رہے تھے۔
 

Advertisement