قاہرہ: (ویب ڈیسک) مصر میں مرنے والے افراد کی آخری رسومات ادا کرنے کےلیے کمپنی کھل گئی، رقم کی ادائیگی کے بعد کمپنی کے ملازمین مرنے والے شخص کفن سے لیکر دفن کے انتظامات کریں گے۔
مصری میڈیا کے مطابق مصر میں ایک ایسی کمپنی کام کررہی ہے جو مرنے والوں کی آخری رسومات کا انتظامات کرتی ہے یہاں تک کے مرنے والے کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کرتی ہے۔
کمپنی نے ‘آپ نے زندگی میں ان کی عزت و احترام کیا اور ہم ان کے مرنے کے بعد ان کا اکرام کر رہے ہیں’ کا سلوگن اپنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انوکھا طریقہ، ریچھوں سے بچنے کیلئے روبوٹ مونسٹر بھیڑیوں کا استعمال
کمپنی کے شریک بانی احمد جاب اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی جنازوں کے غسل و کفن اور دفن کے ساتھ ساتھ تعزیتی پروگرامات اور فوت ہونے والے شخص کے ایصال ثواب کے لیے نکالے گئے صدقات وخیرات مستحق افراد تک پہنچانے کی بھی انجام دیتی ہے۔
جاب اللہ کا کہنا تھا کہ انہیں یہ کمپنی کھولنے کا خیال 2005 میں آیا تھا اور 7 سال قبل میں نے اپنے دوستوں کے تعاون سے یہ کمپنی قائم کی،جو ابتک 340 مردوں کی تدفین کے انتظامات کرچکی ہے۔