اترپردیش: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی ہے جہاں پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو ماہانہ ایک ہزار روپے جیب خرچ کے طور پر ادا کرے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی فیملی کورٹ میں 2013ء میں ہندو میرج ایکٹ 1995 کے تحت اپنی بیوی کیخلاف جیب خرچ کے لیے پٹیشن دائر کی تھی۔ دونوں میاں بیوی کئی عرصے سے ایک دوسرے سے الگ رہ رہے ہیں۔
شوہر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ میری بیوی سرکاری ملازم تھی اور اب اسے 12 ہزار پینشن ملتی ہے اس لیے بیوی کو پابند کیا جائے کہ مجھے ایک ہزار روپے ماہانہ جیب خرچ دے۔
فیملی کورٹ نے انوکھے مقدمے کا منفرد فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کو حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر کو ماہانہ ایک ہزار جیب خرچ دینے کی پابند ہوگی۔ شوہر نے 7 سال بعد انصاف ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے سہی لیکن خوشی ہے انصاف مل گیا۔