5ہزار سال قبل دماغ کے آپریشن کے دوران نوجوان کی موت

Published On 25 October,2020 10:26 am

ماسکو: (روزنامہ دنیا) روسی سائنس دانوں نے ایسی انسانی کھوپڑی دریافت کی ہے جس میں موجود دماغ کی 5 ہزار سال قبل سرجری کی گئی تھی، سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ اس انسان کی موت آپریشن کے دوران ہی ہوگئی تھی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے ماہر آثار قدیمہ اینڈ سائنسز کا کہناہے کہ پانچ ہزار قبل مہلک بیماری کے باعث اس انسان کے دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

اس وقت کے طبیب نے سر کو کاٹنے کیلئے پتھر کے بنے آلات کا استعمال کیا اور مریض کی کھوپڑی میں سوراخ کیا تاکہ دماغ کی سرجری کی جاسکے تاہم یہ سرجری کامیاب نہیں ہوسکی اور مریض کی موت واقع ہوگئی جو عمر کے اعتبار سے نوجوان تھا۔