لاہور: (خصوصی ایڈیشن) کیا آپ جانتے ہیں کہ انسانی خون کی کتنی اقسام ہوتی ہیں؟ انسانی جسم میں کتنی ہڈیاں ہوتی ہیں اور کون سا وٹامن سب سے پہلے دریافت کیا گیا تھا۔
نباتات اپنی غذا تیار کرنے کے دوران ہوا میں ’’آکسیجن‘‘ خارج کرتے ہیں۔
انسانی خون کے 4 گروپ ہوتے ہیں اے بلڈ گروپ،بی گروپ،اے بی گروپ اور او بلڈ گروپ۔
خون کی کمی سے انسانی جسم میں ایک مرض لاحق ہو جاتا ہے جسے’’ اینیمیا ‘‘کہتے ہیں۔
ایک عام انسان کا بلڈ پریشر عموماً 70 سے 120 کے درمیان رہتا ہے۔ اس سے کم یا زیادہ ہونا انسانی صحت کے لیے مسائل پیدا کر دیتا ہے۔
خون کا ذخیرہ کرنے والے بینک کو ’’بلڈ بینک ‘‘کہتے ہیں۔
انسانی جسم میں کل 206 ہڈیاں اور 360 جوڑ ہوتے ہیں۔
انسانی جسم میں کُل 24 پسلیاں ہوتی ہیں۔ دائیں اور بائیں دونوں جانب 12,12 پسلیاں موجود ہوتی ہیں۔
ہمارے جسم کے لیے ضروری بہت سے وٹامن میں سے وٹامنCکو سب سے پہلے دریافت کیا گیا تھا۔
اونچائی پر جانے والے غبارے میں’’ہائیڈروجن‘‘گیس موجود ہوتی ہے،چونکہ اس کا وزن ہوا سے کم ہوتا ہے اس لیے جس چیز میں بھی موجود ہو اسے اوپر کی جانب اٹھانے لگتی ہے۔ایک دوسری گیس ’’ہیلیئم‘‘کا وزن بھی ہوا سے کم ہوتا ہے۔
100 ڈگری پر پانی مائع سے گیس میں تبدیل ہونے لگتا ہے،یعنی وہ زیادہ گرم ہونے پر بھاپ بن کر ہوا میں تحلیل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔