بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک نوجوان کے حوصلے نے سب کے دل جیت لیے، ایک ٹانگ سے محروم 32 سالہ چینگ ہانگ نے سائیکل پر چٹانوں اور گھاٹیوں پر 2 ہزار کلومیٹر سفر طے کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں ایک ٹانگ سے محروم جینگ ہانگ نے معذوری کو عزم سے شکست دیدی۔ جینگ ہانگ نے مسلسل 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے یہ سفر گانسو سے تبت تک کیا۔
موٹر سائیکلسٹ چینگ ہانگ 11 سال قبل ایک حادثے میں اپنی ٹانگ سے محروم ہوگئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے معذوری کو اپنے شوق اور عزم میں رکاوٹ بننے نہیں دیا اور دوبارہ سے چین بھر میں سفر جاری رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سائیکلسٹ کا ہینڈل اور بریک کے بغیر 3.5 ہزار کلو میٹر کا سفر
جینگ ہانگ نے ٹانگ کے آپریشن کے بعد 2015 میں شنگھائی کی نمکین جھیل تک موٹر سائیکل پر سواری کی تھی اور 2018 میں بھی صوبہ سیچوان سے تبت کے پر خطر اور دشوار پہاڑیوں اور گھاٹیوں کو موٹر سائیکل پر عبور کیا تھا۔
اس کے بعد بھی جینگ ہانگ نہیں روکے اور کامیابی کا سفر جاری رکھا یہاں تک کہ 2 ہزار کلومیٹر تک مسلسل سفر کرنے والے پہلے ایک ٹانگ سے محروم سائیکلسٹ بن گئے۔