بیجنگ: (دنیا نیوز) چین اور آسٹریلیا کے درمیان لفظی جنگ مزید تیز ہوگئی، بیجنگ نے کینبراکی جانب سے حقائق کو تبدیل کرنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے مغربی اقدار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان نے سوال اٹھا یا کہ آسٹریلیا اپنی اقدار پر بڑا فخر کرتا ہے، کیا فوجیوں کے ہاتھوں نہتے افغانیوں کا قتل آسٹریلیا کی اقدار کا حصہ ہے یا پھر آسٹریلوی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم بچوں کے قتل پر ہونے والی تنقید کور وکنا ،انکی قدروں میں شام ہے۔ حالیہ رپورٹ میں آسٹریلوی فوجیوں کی افغانستان میں خوفناک جنگی سامنے آئے تھے۔