چینی صدر نے جوبائیڈن کو انتخابات میں‌ کامیابی کی مبارکباد دیدی

Published On 26 November,2020 12:50 pm

بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے صدر شی جن پنگ نے بالآخر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیدی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ٹیلی گرام میں صدر شی نے کہا کہ دونوں ملک عالمی امن و ترقی کے فروغ کیلئے کشیدگی یا محاذ آرائی سے گریز، باہمی احترام کے پاسداری کریں جوکہ باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی روح ہے، چین اور امریکہ کے مابین تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ امریکی انتخابات کے نتائج سامنے آنے پر صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کی فتح کو جعلی قرار دے دیا تھا، ٹرمپ کا کنا تھاکہ امریکی انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے اور یہ معاملہ انہوں نے عدالت میں لے جانے کااعلان کیا تھا تاہم پنسلوینیا کی عدالت نے صدر ٹرمپ کی جانب سے پوسٹل ووٹ مسترد کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

معاملےپر دیگر ممالک کی جانب سے تو جوبائیڈن کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی جا رہی تھی تاہم چین اور روس کے سربراہان ِ مملکت امریکہ کی جانب سے انتخابی تنازع حل نہ ہونے کے سبب محتاط رویہ اپنا یا گیا۔ روسی صدر پوٹن نے تو صاف موقف اپنایا کہ جب تک مخالف فریق یعنی ٹرمپ ،جوبائیڈن کی فتح اور اپنی شکست تسلیم نہیں کرتے وہ جوبائیڈن کو مبارکباد نہیں دیں گے۔
 

Advertisement