بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے اپنے دیرینہ دوست کا ایک مرتبہ پھر ساتھ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمنوں کی کمر توڑنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہیں۔
تفصیل کے مطابق ہندوستان کی جانب سے ریاستی دہشتگردی اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں کیخلاف چین نے پاکستانی موقف کی ایک بار پھر کھل حمایت کر دی ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان زاؤ کی جانب سے جاری انتہائی اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عالمی انسداد دہشتگردی کی مثبت کاوشوں کے معترف ہے۔
China appreciates the positive contribution by Pakistan to the international counter-terrorism cause, firmly supports Pakistan in cracking down terrorist forces. Attempts that aim to sabotage #CPEC are doomed to fail. pic.twitter.com/IQyGgwkVCw
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) November 20, 2020
ترجمان لیجیان زاؤ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔ سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستانی ڈوزیئر میں سی پیک کیخلاف بھارتی ریاستی دہشتگردی کے تمام زمینی حقائق موجود ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سی پیک کے خلاف بھارتی مذموم عزائم کو بے نقاب کر چکے ہیں۔