پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے: محمود خان

Published On 01 October,2020 11:47 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی پر توجہ مرکوز ہے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقد تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے، دیر ایکسپریس وے خیبرپختونخوا کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے تحت رشکئی اکنامک زون کا افتتاح ہوچکا ہے۔

محمود خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے سہولتیں دے رہی ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت اور سماجی شعبے اہم ہیں، سوات موٹر وے کے دوسرے مرحلے کی منظور ہوچکی، کام جلد شروع ہوگا۔

 

Advertisement