چینی سفیر کی عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات، رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر عملدرآمد کا شکریہ

Published On 15 September,2020 09:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی سفیر یاؤجنگ نے رشکئی اقتصادی زون کے ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے عملدرآمد ہونے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی جس میں رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چینی سفیر یاؤجنگ نے ان سے ملاقات کی اور رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

 

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ملاقات میں ہماری توجہ زراعت اور صنعتی میدان میں نجی شعبے کو لانے کے فریم ورک پر مرکوز رہی۔