اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں نئی ملازمتوں کا اشتہار ٹویٹ کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین لاہور میں 250 نئی ملازمتوں کے مواقع ہیں۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے اورنج لائن ٹرین لاہور میں ملازمتوں کی درخواستیں بھجوانے کیلئے ای میل ایڈریس بھی شیئر کر دیا ہے۔
250 new jobs of various categories for Orange Train Lahore by the operator.All applications can be sent to careers@olmrts.com.pk #cpec #cpecmakingprogres pic.twitter.com/h8JvnH3ftH
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 1, 2020
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم کا مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان
خیال رہے کہ اس سے قبل 27 اگست کو چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے مختلف شعبوں میں اپلائی کے طریقہ کار کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک منصوبے تھر بلاک ون کیلئے 11 سو سے زائد آسامیاں دستیاب ہیں۔
عاصم سلیم باجوہ نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ شنگھائی الیکٹرک کے تحت مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، مقامی و دیگر افراد ویب سائٹس پر باضابطہ اپلائی کریں۔