اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چین کے سفیر یاؤ جنگ نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت روزگار کے مواقع بڑھانے اور اس کے ثمرات دونوں ملکوں کے عوام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اتھارٹی کے دورے کے موقع پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر یاؤ جنگ نے سی پیک کو مزید بہتر اور مفید بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے دونوں ممالک کے عوام مستفید ہوں گے۔
Chinese Ambassador HE Yao Jing visited CPEC Authority. On behalf of Chinese Govt,he paid gratitude to Pak Govt for an accelerated momentum&greater focus on #CPEC.Reaffirmed commitment to add value to CPEC&bring dividends to the people of two countries. #CPEC #CPECMakingProgress pic.twitter.com/GkkXOkXtcQ
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 22, 2020
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ چین کے سفیر نے چین کی حکومت کی طرف سے چین پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کی رفتار تیز کرنے اور ان منصوبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے، صدر شی جن پنگ
یاد رہے کہ اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے ایک مرتبہ پھر اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین مشترکہ مستقبل کیلئے پاکستان کیساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
اس عزم کا اظہار چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے اپنے خصوصی خط میں کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان اور چین علاقائی امن وترقی کی رفتار برقرار رکھنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ چین علاقے کے ملکوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے کیلئے پاکستان کیساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چین اور پاکستان ناصرف اچھے دوست ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سپیشل دوستی ہے۔ سی پیک دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعاون اور شراکت داری کی اعلیٰ مثال ہے۔
چینی صدر شی جن پنگ نے سی پیک پولیٹیکل پارٹیز کے مشترکہ مشاورتی میکانزم کی دوسری کانفرنس کے موقع پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے لکھے گئے مبارکباد کے خصوصی خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاک چین تعلقات اور سی پیک پر آپ کے بھرپور تعاون اور حمایت کا عکاس ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کیساتھ ‘’چین پاکستان کمیونٹی آف شیئرڈ فیوچر’’ کی بنیاد مستحکم کرنے اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی علاقائی سلامتی، خود مختاری اور آزادی کی حمایت جاری رکھیں گے: چین
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں کے مابین دوستانہ مشاورت کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ اس نے پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی اور اعلی معیار کے بی آر آئی تعاون کو فروغ دینے کے لئے سیاسی اتفاق رائے کو مستحکم کیا ہے۔
صدر شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیخلاف عالمی کوششوں نے یہ ثابت کیا کہ باہمی تعاون ہی اس وبا کو شکست دینے کا واحد راستہ تھا۔