گوادر میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے کا اعلان

Published On 22 August,2020 05:28 pm

گوادر: (دنیا نیوز) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو کھیلوں کی سرگرمیوں سے سجانے کا پلان کرلیا گیا، گوادر میں سپورٹس فیسٹیول کاانعقاد کیا جائےگا۔

ایونٹ میں45 ممالک کے 400 ايتھليٹس پاکستان آئيں گے،پاکستان اور چين کے ثقافتی کھيل سپورٹس فيسٹيول کی شان بڑھائيں گے،ایونٹ میں 30 ممالک کے اسپورٹس منسٹرز کو بھي مدعو کيا جا رہا ہے۔

انٹرنيشنل ٹريڈيشنل سپورٹس اينڈ گيمز فيسٹيول 7 روز تک جاری رہے گا، نيزہ بازي، اونٹ ريس ، بيلٹ ريسلنگ، تير اندازی جيسے ثقافتی کھيل سرگرمیوں کا حصہ ہوں گے۔
 

Advertisement