سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا، عاصم سلیم باجوہ

Published On 20 August,2020 09:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کا آغاز جلد ہوگا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا جی اقتصادی زونز کیلئے صنعتی مہارتوں کی حامل ورک فورس درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نیوٹیک اور ٹویٹا کے تعاون سے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ پیداواری صلاحیت بھی بڑھائیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا: عاصم سلیم باجوہ

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عاصم سلیم باجوہ نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ سی پیک کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ انٹرن شپ کے آغاز پر خوشی ہے، یہ قومی منصوبہ اور نمو میں اضافے کا باعث ہے، انسانی وسماجی ترقی ہماری ترجیح ہے، 60 فیصد نوجوان آبادی، ملک کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تین ماہ کی مخصوصی انٹرن شپ کی پیش کش کر رہے ہیں، نوجوانوں کواختیارات سونپ کرنوجوان قیادت کوترقی دی جارہی ہے۔

سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو 3 ماہ کی مخصوص انٹرن شپ کی پیشکش کر رہے ہیں، پہلی انٹرن شپ کا بروشر جاری کر دیا گیا ہے، انٹرن شپ پروگرام میں تمام اہل پاکستانی اپلائی کر سکتے ہیں۔