سی پیک سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں

Published On 24 August,2020 05:21 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے متعلق جعلی خبریں پھیلائی جانے لگیں۔

چیئرمین چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ سی پیک سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں، عوام جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

اپنے بیان میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھاکہ سی پیک اور اس کے منصوبوں سے متعلق جھوٹی اطلاعات پھیلائی جارہی ہیں اور منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ عوام ملازمتوں اور اقدامات سے متعلق جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک میں ملازمتوں اور پروجیکٹس سے متعلق ویب سائٹ پر پوسٹ کیا جائے گا۔
 

Advertisement