بیجنگ: (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جیان کا کہنا ہے کہ سی پیک اتھارٹی بننے کے بعد پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں نئی پیشرفت ہوئی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لکھا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کے مثبت بیان کو سراہتے ہیں ۔
China-Pakistan relations emerge stronger after COVID-19 with deeper trust, cooperation & friendship. Since the establishment of #CPEC Authority, new progress has been made in #CPEC. @ForeignOfficePk @CathayPak @CPEC_Official @CPECAuthority @AsimSBajwa
— Lijian Zhao 赵立坚 (@zlj517) September 7, 2020
pic.twitter.com/lTZMGRlev6
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان، جو سدا بہار تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں، کے درمیان ہمیشہ سے باہمی اعتماد، تعاون، دوستی اور حمایت پرمبنی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اس سال کورونا وائرس کی آزمائش کاکامیابی سے مقابلہ کرنے کے بعد چین اور پاکستان کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔