’وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں صنعتی ترویج کیلئے کام، صلاحیت دیکھ کرخوشگوارحیرت ہوئی‘

Published On 26 September,2020 08:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں سائنسی تحقیق اورصنعتی ترویج کیلئے کام، صلاحیت دیکھ کرخوشگوارحیرت ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کیساتھ اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران سی پیک منصوبوں پرمتعلقہ اداروں کی سیرحاصل بات چیت ہوئی۔ سائنسی تحقیق اورصنعتی ترویج کیلئےکام ،صلاحیت دیکھ کرخوشگوارحیرت ہوئی ۔ 

Advertisement