اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت پورا علاقہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔
چیئر مین سی پیک اتھارٹی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور میں مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس میں شرکت کی، چند سال قبل پشاور اور گردونواح میں دہشتگردی کا تاریک دور یاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے مقامی آبادی کے اشتراک سے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کیا، آج پشاور سمیت پورا علاقہ ترقی کے سفر پر گامزن ہے، اجلاس میں وزیراعلی، ان کی ٹیم کیساتھ مفید گفتگو ہوئی۔
#CPEC update/Future Projects: very productive mtng with CM and his team, reviewed all projects, discussed future projects to be included in upcoming JCC,to be processed/prepared for next year. Must commend excellent homework&keenness by the KP team. #cpec #cpecmakingprogres pic.twitter.com/WqhAXhMbwX
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 5, 2020
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران سی پیک سمیت تمام منصوبوں کا جائزہ لیا گیا، پاک، چین آئندہ مشترکہ تعاون کمیٹی اجلاس کیلئے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔
چیئر مین سی پیک اتھارٹی کا کہنا تھا کہ تمام منصوبے آئندہ سال کیلئے تیار اور ان پر عملدرآمد کیا جائے گا، خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے منصوبوں پر بہترین کام کیا۔
In Peshawar today,discussing future projects.I recall the dark days of terrorism in & around the city few years back, it was Pak Army together with people of this area who eliminated savage terrorists&cleansed the area for us to propel this region to development to its potential pic.twitter.com/6tL1518cf8
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) October 5, 2020
اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفیٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیاگیا کہ جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی اور عاصم باجوہ کی ملاقات، جلد رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کرنے پر اتفاق
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
سی پیک کے دسویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کی گئی، اجلاس کے لئے صوبے کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران توانائی، روڈ انفراسٹرکچر،زراعت،صنعت،سیاحت اورسماجی شعبے کے منصوبوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملاقات میں جلد سے جلد رشکئی اکنامک زون کے افتتاح پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عنقریب رشکئی اکنامک زون کا سنگ بنیاد رکھیں گے اکنامک زون میں صنعتوں کےلئے700 سےزائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، رشکئی اکنامک زون سےصنعتی ترقی کےایک نئے دورکا آغازہوگا۔ اپنی بجلی کی پیداواررعایتی نرخوں پرمقامی صنعتوں کو دے رہے ہیں۔