ٹھنڈے یخ پانی میں مقابلے، چیلنج میں 9 سے 80 سالہ 505 سوئمرز کی انٹری

Published On 15 December,2020 04:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایسٹونیا کی سرد سیاہ رات میں ٹھنڈے یخ پانی میں تیراکی کے مقابلے ہوئے ، چیلنج میں 9 سے 80 سالہ 505 سوئمر ز نے زور بازو دکھایا۔

خون جما دینے والی سردی اور کم روشنی تیراکی کے مقابلے ہوئے، نو سالہ بچے سے 80 سالہ مرد و خواتین تیراکوں نے انٹری ڈالی، کارنامہ دکھانے والوں نے سب کو حیران کر دیا۔

پانچ سو پانچ تیراکوں کو بارہ اعشاریہ چھ کلومیٹر یعنی ہر ایک کو پچیس میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ قائم کیا گیا کیونکہ اس سے پہلے ایسے ہی ماحول میں اتنے ہی فاصلے کو طے کرنے کے لیے دو سو پچاس تیراکوں نے طے کیا تھا۔
 

Advertisement