نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکا سے ایک انوکھی خبر آئی ہے جہاں پر ایک شخص نے ریسٹورنٹ میں کھایا کچھ نہیں تاہم جاتے ہوئے پورے سٹاف کو 5 ہزار 600 امریکی ڈالر (ساڑھے سات لاکھ روپے تقریباً) کی ٹپ دے گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق سوخ کیچن اینڈ بار کے مالک موسیٰ سلوخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے صفحے میں تشکرانہ پوسٹ لگائی۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص ان کے ریسٹورینٹ آیا اور منیجر کو طلب کر کے پانچ ہزار 600 ڈالر کا چیک بطور ٹپ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے سٹاف میں برابر برابر تقسیم کردی جائے۔
ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ 58 سٹاف ممبران میں سے سب کے حصے میں 200 ڈالر فی کس آئیں گے جس سے وہ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں گے۔
کورونا وبا کے باعث ریسٹورینٹ کا کاروبار مکمل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث بیروزگار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اجنبی شخص کی جانب سے اچانک اتمی ٹپس ملنے پر ریسٹورینٹ کے ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔